اگر کسی نے انصاف دیکھنا ہے تو خیبرپختونخوا کی عدالت آئے، کیپٹن (ر) صفدر

06:59 PM, 22 Dec, 2021

پشاور: ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف غداری کا مقدمہ خارج کر دیا ہے۔

پشاورہائیکورٹ نے کیپٹن(ر) صفدرکے خلاف غداری کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ بغاوت ثابت نہ ہونے پر عدالت نے مقدمہ خارج کر دیا۔ کیپٹن (ر) صفدرپراداروں کے خلاف بیان بازی کا مقدمہ تھانہ شرقی میں درج تھا۔

عدالت کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیپٹن(ر) صفدر نے کہا کہ3 سال سے عدالت آتا رہا ہوں اور اگر کسی نے انصاف دیکھنا ہے تو خیبرپختونخوا کی عدالت آئے۔ انھوں نے کہا کہ بغاوت کیس میں عدالت سے سرخرو ہوا ہوں اور امید ہے کہ باقی کیسز سے بھی بری ہوجاؤں گا اور انصاف ملے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگر کسی نے بلاخوف انصاف کیا ہے کہ تو وہ خیبرپختونخوا کی عدالت نے کیا ہے۔ بلدیاتی انتخابات سے متعلق انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی جیت بھی نظریے کی جیت ہے اور پاکستان تحریک انصاف کو شکست ہوئی تو ایک نظریہ کو شکست ہوئی۔

مزیدخبریں