الیکشن کمیشن نے میئر بنوں کی نشست پر دوبارہ گنتی کا حکم معطل کر دیا

الیکشن کمیشن نے میئر بنوں کی نشست پر دوبارہ گنتی کا حکم معطل کر دیا
کیپشن: الیکشن کمیشن نے میئر بنوں کی نشست پر دوبارہ گنتی کا حکم معطل کر دیا
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے میئر بنوں کی نشست پر دوبارہ گنتی کا حکم معطل کردیا۔

ریٹرننگ افسر نے میئر بنوں کی نشست پر  تمام پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا جسے جے یو آئی کے کامیاب امیدوار عرفان درانی نے چیلنج کیا اور مؤقف اپنایا کہ 10 ہزار سے کم مارجن پر ہی دوبارہ گنتی ہو سکتی ہے۔

الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کے عرفان درانی کی درخواست پرعبوری حکم جاری کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کا عمل معطل کردیا۔ الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے طلب کر لیا۔ یہ حکم چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن نے جاری کیا۔

خیال رہے کہ غیرحتمی نتائج کے مطابق میئر بنوں کی نشست پر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے عرفان اللہ درانی 59844 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں۔

غیرحتمی نتائج کے مطابق میئر کی نشست پر پی ٹی آئی کے اقبال جدون 43398 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔