یارکشائر کائونٹی کرکٹ کلب کا لاہور قلندر کیساتھ دوستانہ میچ کی تیاریاں

05:19 PM, 22 Dec, 2021

لاہور :پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کی معروف انگلش کلب یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ ہو گیا ہے ،  یارکشائر اور قلندرز کے درمیان دوستانہ میچ 16 جنوری کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 معاہدے کے تحت لاہور قلندرز اور پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بالرحارث رؤف بطور اوورسیز کھلاڑی یارکشائر کی نمائندگی  بھی کریں گے،قابل ذکر بات یہاں پر یہ بھی ہے کہ قلندرز اور یارکشائر کے درمیان بین الاقوامی کھلاڑیوں کا تبادلہ بھی ہوگا۔

یارکشائر کے نوجوان کھلاڑیوں کو سکالرشپ پروگرام کے تحت لاہور میں قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر استعمال کرنے کا موقع ملے گا  جبکہ قلندرز کے کرکٹرز کو بھی یارکشائر میں ٹریننگ کا موقع ملے گا۔

مزیدخبریں