بابراعظم ٹی 20 کرکٹ میں نمبر ون بلے باز کیوں ہیں؟ جاوید میانداد نے بتا دیا

04:15 PM, 22 Dec, 2021

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے ٹی 20 کرکٹ میں نمبرون بلے باز ہونے کی وجہ بتا دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق جاوید میانداد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم ٹاپ کا بلے باز ہے اور اس کی صلاحیتوں پر کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہئے۔ بابر اعظم کی خاص بات یہ ہے کہ وہ باؤلرز سے بیٹ نہیں ہوتا، اور امید ہے کہ وہ آئندہ سالوں میں بہت سے ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ 
جاوید میانداد نے قائداعظم ٹرافی میں ٹرپل سنچری سکور کرنے والے محمد ہریرہ کی بھی تعریف کی اور کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی ٹرپل سنچری کرتا ہے تو وہ یقینی طور پر ایک اچھا کھلاڑی ہے اور امید ہے کہ وہ اسی طرح محنت جاری رکھے گا اور مستقبل میں قومی ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز بھی حاصل کرے گا۔ 
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 اور ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق بابراعظم ایک درجہ ترقی کیساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ محمد رضوان ایک درجہ ترقی کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ ٹی 20 کرکٹ میں نمبر ون بلے باز ڈیوڈ ملان کے 805 پوائنٹس ہیں جبکہ بابراعظم کے بھی 805 پوائنٹس ہیں۔ 

مزیدخبریں