کوالالمپور: ملائشیا میں سیلاب کو تاریخ کا بدترین قرار دے دیا گیا ۔ سیلاب کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور 70 ہزار سے زائد بے گھر ہوگئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا کی جنوبی اور مغربی 6 ریاستوں میں مسلسل ہونے والی طوفانی بارشوں سے ڈیم ٹوٹ گیا اور شدید طغیانی کے باعث سمندر کا پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا ۔ سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے ملائیشیا میں یہ سال کا بدترین سیلاب ثابت ہوا ہے جس میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی جب کہ 70 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔ رہائشی علاقوں میں پانی بھر گیا اور شہری گھر بار چھوڑ کر اسکولوں کی چھتوں اور بلند عمارتوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔
حکام کے مطابق امدادی کاموں میں مدد کے لیے فوج نے بھی کمر کس لی ہے اور چھوٹی کشتیوں کے ذریعے متاثرین میں کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں سلینگور ریاست میں ہوئی ہیں جہاں 20 افراد ہلاک ہوئے۔ ریسکیو ٹیم کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامناکرنا پڑا ہے ۔