جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، حادثے کے شکار ہیلی کاپٹر کے مسافر زندہ بچ نکلے

01:52 PM, 22 Dec, 2021

مڈغاسکر : جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ۔۔۔ مڈغاسکر کے وفاقی وزیر ریسکیو آپریشن کے دوران  ہیلی کاپٹر حادثے میں سمندر میں گرنے کے باوجود زندہ بچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق مڈغاسکر کے حکومتی رکن پارلیمنٹ کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہونے کے بعد سمندر میں گرگیا تھا ۔ ہیلی کاپٹر میں سوار وزیر سرج گیلے اور ان کے دودیگر پائلٹ ساتھی بھی سمند ر میں گرے لیکن یہ سب لوگ آپس میں بچھڑ گئے اور سمندری لہروں نے ان کو ایکدوسرے سے جدا کردیا ۔

ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ وزیر سرج گیلے ان دو بچ جانے والوں میں سے ایک تھے جنہوں نے جزیرے کے شمال مشرقی ساحل پر ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے بعد ساحل پر پہنچنے کے لیے تقریباً 12 گھنٹے تک تیراکی کی تھی۔

سرج گیلے جب مسلسل بارہ گھنٹے کی تیراکی کے بعد شمالی علاقے کے ساحل پر نمودار ہوئے تو ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے مرنے کا وقت نہیں تھا ۔ حادثے میں سرج گیلے کے دو دیگر ساتھی بھی مختلف ساحلوں پر تیرتے ہوئے زندہ بچ گئے جن کو طبی امداددی گئی ۔

یاد رہے کہ وزیر سرج گیلے مڈغاسکر کے شمال مشرقی حصے میں حادثے کا شکار ہونے والی کشتی کے متاثرین کو ڈھونڈ رہے تھے ۔حادثے میں 40 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ 

مڈغاسکر کے صدر  اینڈری راجویلینا نےکشتی حادثے میں  مرنے والوں کے لئے سوگ کا اظہار کیا اور مسٹر گیلے اور دیگر دو افسران کو زندہ واپس آنے پر مبارکباد دی ۔

مزیدخبریں