اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے مارگلہ ہلز کے ہائیکنگ ٹریلز کو ایک ہفتے کیلئے بند کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مارگلہ ہلز ر آگ لگنے کے واقعات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جس کے باعث ہائیکنگ ٹریلز کو ایک ہفتے کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ آج سے مارگلہ ہلز پر ہائیکنگ کی اجازت نہیں ہو گی اور 29 دسمبر سے دوبارہ ہائیکنگ ٹریلز کھولے جائیں گے۔