لندن:برطانیہ میں اومی کرون کے پھیلاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔صرف چوبیس گھنٹوں میں اومی کرون کے 15 ہزار 363 کے مریض سامنے آگئے ۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں اومی کرون کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ چوبیس گھنٹوں میں اومی کرون سے 90 ہزار سے زائد افراد کوروناوائرس کا شکار ہوگئے جبکہ اومی کرون کے 15 ہزار سے زائد کیس رجسٹرڈ ہوئے ہیں ۔
برطانوی حکام نے صورتحال کے تحت بوسٹر ڈوز لگوانے کا عمل تیز کرنے کی ہدایات کی ہیں ۔تاہم اومی کرون ویرینٹ کےمتاثرین کی تعداد 60 ہزار سے بڑھ گئی ہے ۔
برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کرسمس کے بعد پابندیوں کے حوالے سے اقدامات کو مسترد نہیں کیا جاسکتا، ضرورت پڑی تو پابندیاں لگائیں گے۔
دوسری طرف جرمنی نے برطانیہ کو اومی کرون سے متاثرین ممالک کی فہرست میں شامل کردیا ہے ۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہوائی کمپنیاں برطانیہ سے محض انہی مسافروں کو جرمنی لاسکتی ہیں جو یا تو جرمن شہری ہیں یا پھر یہاں کے رہائشی ہیں، تاہم فلائٹس پر پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔ ریل اور بحری جہاز کے ذریعے سفر کرنے والوں پر بھی یہی پابندی لاگو ہوگی ۔