لاہور،کورونا وائرس کی بیماری کو نہ ماننے پر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان نے درخواست گزار کو دولاکھ جرمانہ سنا دیا ۔ سماعت کے دوران جج نے استفسار کیا اور کہا کہ کورونا وائرس کے نہ ہونے پر ٹھوس دلا ئل دیں جس پر شہری کو ئی دلیل نہ دے سکا ۔
درخواست گذارکا کہنا تھا کہ کورونا بہت سنگین ہوچکا ہے جس پر عدالت نے کہا کہ آپ تو کہتے ہیں کہ کورونا ہے ہی نہیں تو درخواست گذار کا کہنا تھا کہ یہ حکومت کہتی ہے کہ حالات بہت سنگین ہیں ۔
درخواست گذار کا کہنا تھا کہ لاکھوں لوگ ہر سال ملیریا سے مر جاتے ہیں تو عدالت نے کہا کہ پھر آپ چاہتے ہیں کہ ملیریا کا علاج نہ کیا جائے ۔
جج نے شہری کو متنبہ کیا کہ آپ کورونا وائرس کے نہ ہونے پر دلائل دیں جس پر شہری کا کہنا تھا کہ یہ ساری باتیں اورنشانیاں زمانہ جاہلیت کی ہیں ۔
عدالت کا کہنا تھا کہ لوگ ڈاکٹر کی رپورٹ پر یقین کریں گے عدالت کی سٹیٹ منٹ پر نہیں ۔