ممبئی ،بھارتی اداکارہ نے رکشے کو بہترین سواری قرار دے دیا ۔ اداکارہ سنی لیون عوام میں بے حد مقبول ہیں ان کی فلموں سے ہٹ کر نجی مصروفیات میں بھی عوام بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔ ایسا ہی کچھ اس مرتبہ بھی ہوا جب انہوں نے رات کے وقت اپنے شوہر کے ساتھ رکشے میں سفر کیا تو کیمرے کی آنکھ نے مناظر عکس بند کرلئے ۔
اداکارہ سنی لیون نے اپنی لگژری گاڑی کی بجائے ایک رکشے کا انتخاب کیا ۔ سنی لیون کی رکشے میں سفر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہورہی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ماسک لگائے ایک رکشے سے اپنے شوہر کے ہمراہ سفر کررہی ہیں اور جب وہ باہر نکلیں تو وہاں پر موجود صحافیوں اور فوٹو گرافر نے یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلی ۔ اس موقع پر سنی لیون نے رکشے کی سواری کو بہترین سواری قراردیا ۔