عمران خان کی چوری اور نالائقی کے بعد عوام نے ان کی چھٹی کا فیصلہ کر لیا، مریم اورنگزیب

عمران خان کی چوری اور نالائقی کے بعد عوام نے ان کی چھٹی کا فیصلہ کر لیا، مریم اورنگزیب
کیپشن: عمران خان کی چوری اور نالائقی کے بعد عوام نے ان کی چھٹی کا فیصلہ کر لیا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب اڑھائی سال بعد عوام نے آپ کی چوری، جھوٹ، نالائقی اور لوٹ مار کا جائزہ لے کر آپ کی چھٹی کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران صاحب سارا مسئلہ کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ کا نہیں بلکہ آپ کی عقل اور ایمانداری کے ڈیفیسٹ کا ہے۔ 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب نے اڑھائی سال بعد اپنی نالائقی ، نااہلی، کرپشن کا اعتراف کر لیا ہے۔ عمران صاحب نے اڑھائی سال میں اپنے ہاتھوں ملک کی معیشت کی تباہی کا اعتراف کر لیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب یہ 1947 کے بعد پہلی حکومت نہیں ہے، اڑھائی سال تک ہمیں بجلی کے اعدادوشمار کا ہی پتہ نہیں چلا؟

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ایک سال بعد منتخب وزیراعظم نواز شریف کا استعفی مانگنے آپ کنٹینر پر چڑھے تھے تب آپ کو سمجھ نہیں آتی تھی؟ 5.8 فیصد پر ترقی کرتے ملک اور نواز شریف کی کارکردگی سے آپ مطمئن نہیں تھے اور آج منفی 0.4 فیصد پہ کہتے ہیں ٹائم ملنا چاہئے۔

مریم اور نگزیب نے کہا کہ عمران صاحب اڑھائی سال بعد اب آپ''ترجیحات'' کا تعین کرنا شروع کر رہے ہیں۔ واہ عمران صاحب بجلی کے جس شعبے کی کارکردگی جو آپ کو رات کو سونے نہیں دیتی، نواز شریف نے 14000 میگاواٹ سستی بجلی بناکر اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم کی تھی۔