نیب نے ثناء اللہ زہری کے خلاف انکوائری کی منظوری دیدی

06:33 PM, 22 Dec, 2020

اسلام آباد: نیب نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کے خلاف بدعنوانی کی انکوائری کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور پنجاب اسمبلی کے رکن سیف الملوک کے خلاف بھی نیب انکوائری کی منظوری دی ہے۔

نیب ہیڈکوارٹر میں ہونے والے چیف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں چیئرمیں نیب نے کہا مفرور اور اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے قانون کے مطابق وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اس کے علاوہ اجلاس کے دوران بدعنوانی کے مختلف کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران بلوچستان کے دو سابق وزرائے اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک اور ثنااللہ زہری کے خلاف انکوائریوں کی منظوری دی گئی ہے۔ سابق چیئرمین ریلویز کے خلاف بھی انکوائری کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔

اجلاس میں عمران علی یوسف اور سابق رکن بورڈ آف ریونیو کوئٹہ سرور جاوید اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کے علیحدہ، علیحدہ ریفرنسز بھی احتساب عدالت میں جمع کروانے کی منظوری دی۔ اس موقع پر چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ملک سے بدعنوانی اور کرپشن فری پاکستان نیب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ مہینے نواب ثنااللہ زہری نے مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا نواز شریف سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے اور ان کی جس حد تک ہو سکے گی مخالفت کریں گے۔ 

مزیدخبریں