بیٹے کی فرمائش ، کار پر جھنڈا لگانے والا شہری مشکل میں پڑگیا

03:59 PM, 22 Dec, 2020

کراچی : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران میٹروپول چوک پر ٹریفک پولیس نے قومی پرچم اور فینسی نمبر پلیٹ لگانے پر شہری کا 500 روپے کا چلان کردیا.

تفصیلات کے مطابق ٹریفک سیکشن کینٹ کے سیکشن آفیسر انسپکٹر محمد مہتاب کے مطابق شارع فیصل سے میٹروپول کی طرف آنے والی پرائیویٹ کار پر منسٹر طرز کا جھنڈا لگا دیکھ کر انہوں نے گاڑی کو روکا ، گاڑی کی عقبی نمبر پلیٹ فینسی تھی ، جس پر گاڑی کا نمبر بھی انتہائی چھوٹے الفاظ میں لکھا تھا ، نمبر پلیٹ انوکھا سٹائل ہی تھا۔ 

پولیس کے مطابق کار پر جھنڈا لگانے کی وجہ دریافت کی گئی تو کارڈرائیور لشکر خان نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی فرمائش پر ایسا کیا ہے ، جبکہ نمبر پلیٹ بھی اسی کے ڈیزائن کی ہے ، جس پر ٹریفک پولیس نے کار کو تحویل میں لے کر ٹریفک چوکی پہنچا جہاں کار کی نمبر پلیٹ اور جھنڈا اتار دیا گیا ، اس کے خلاف ورزی پر شہر کا پانچ سو روپے کا چالان بھی کاٹا گیا ۔

مزیدخبریں