منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت، نیب نے شہباز شریف فیملی کے اثاثوں کی قرقی کردی

Money laundering case: NAB seizes assets of Shahbaz Sharif family
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کے خاندان کے اثاثوں کی قرقی کر دی ہے۔

تفصیل کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف لو لاہور میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ ان کی یہ پیشی منی لانڈںگ کیس میں کی گئی۔

یہ بات ذہن نشین رہے کہ لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری ملزموں کے تام اثاثوں کی قرقی کرکے ان کی رپورٹ عدالت میں کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس سلسلے میں شہباز شریف کے داماد، دونوں بیٹوں، صاحبزادی اور اہلیہ کے اثاثوں کی قرقی کی گئی ہے،

دوسری جانب لیگی رہنماؤں نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ سب کچھ مسلم لیگ (ن) کیخلاف انتقامی کارروائی ہے۔ چیئرمین نیب کو صرف لیگی رہنما ہی نظر آتے ہیں، انھیں آٹے اور چینی کا سکینڈؒل نظر نہیں آتا،