پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، وزیراعظم نے خوشخبری سنا دی

Pakistan's foreign exchange reserves reached the highest level, the Prime Minister announced
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر کے ذریعے پاکستانی عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 3 سالوں میں سب سے زیادہ تیرہ ارب ڈالرز کی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ یہ وبائی صورتحال کے باوجود ملکی معیشت کیلئے بہت اچھی خبر ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت بہت کمال سے واپس پلٹ رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال نومبر 2020ء کے دوران چار سو سینتالیس ملین ڈالر سرپلس رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال ایک اعشاریہ چھ ار سرپلس ہو چکا ہے جو گزشتہ مالی سال کے عرصہ میں ایک اعشاریہ سات ارب ڈالر خسارے میں تھا۔

دوسری جانب سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رواں سال نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ چوالیس کروڑ ستر لاکھ ڈالر پر سرپلس رہا تھا۔ جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں تین کروڑ بیس لاکھ ڈالر کا اضافہ ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب چونسٹھ کروڑ ڈالرز تک پہنچا، یہ اعدادوشمار رواں سال جولائی سے نومبر 2020ء تک کے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ گزشتہ پانچ مہینوں سے خسارے میں تھا۔