تیرانہ : یورپی ملک البانیہ میں اچانک گدھی کے دودھ کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے ، لوگوں کی بڑی تعداد باقاعدہ قطار بنا کر گدھی کا دودھ خرید رہی ہے ۔
خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ گدھی کے دودھ کی مانگ میں اضافے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد یقین رکھتی ہے کہ اس سے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے میں بے پناہ مدد ملتی ہے .
دی اسٹریٹس ٹائمز کے حوالے سے بتایا ہے کہ فارم ہاؤسز کے باہر لوگوں کی بڑٰی تعداد ہاتھ میں خالی بوتلیں لے کے کھڑی ہوتی ہے ، جس کی وجہ سے گدھی کے دودھ کی مانگ کو پورا کرنا باقاعدہ مسلہ بن گیا ہے ۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقامی افراد کا کہناہے کہ گدھی کا دودھ وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے ، جو انسانی جسم میں قوت مدافعت بڑھانے میں معاون و مدد گار بھی ثابت ہوتا ہے ۔
گدھی کے دودھ کی مانگ میں ہونے والے اضافے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد فارم ہاؤسز میں گدھوں کی افزائش نسل پر بھرپور توبہ دے رہی ہے اور یہ ایک منافع بخش کاروبار بن گیا ہے ۔
مقامی فارم ہاؤسز کے ایک مینجر ایلٹن ککیا نے غیر ملکی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گدھی کے دودھ کی مانگ میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے ملنے والے آرڈرز کو پورا کرنا ہمارے لیے باقاعدہ مسلہ بن گیا ہے ۔