صرف معیاری کام کو ہی ترجیح دیتی ہوں‘ عائشہ عمر

صرف معیاری کام کو ہی ترجیح دیتی ہوں‘ عائشہ عمر

لاہور:ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری کو اپنا جنون بنایا ہوا ہے لیکن یہ جنون صرف معیاری کام تک ہی محدود ہے۔ ایک انٹرویو میں عائشہ عمر نے کہا کہ صرف معیاری کام کو ہی ترجیح دیتی ہوں اور اپنی محنت اور لگن سے اپنی منزل مقصود پر پہنچنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہر کامیابی کے پیچھے مشکلات تو ہوتی ہیں لیکن مشکلات سے گھبرانے والی نہیں ہوں اپنی ہمت اور حوصلے سے شوبز انڈسٹری میں کام کررہی ہوں اور پر امید ہوں کہ جلد اپنی منفرد شناخت بنانے میں کامیاب ہوجاں گی۔

عائشہ نے کہا کہ لاہور اور کراچی میں فیشن، فلم، ڈرامہ، تھیٹر، موسیقی ودیگر فنون لطیفہ کے شعبوں میں زبردست کام ہورہا ہے نئے فنکار، نئے ہدایتکار، نئے موسیقار شوبز انڈسٹری کا اثاثہ بنتے جارہے ہیں۔