ریاض :سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابقسعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔شہزادہ طلال سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کے 18ویں فرزند تھے اور مرحوم، شاہ سلمان کے بھائی اور ارب پتی شہزادہ الولید بن طلال کے والد تھے۔طلال بن عبدالعزیز کا شمار سعودی شاہی خاندان کے تعلیم یافتہ افراد میں ہوتا ہے ۔
خیال رہے کہ شہزادہ طلال بن عبدالعزیز سعودی شاہی خاندان کے سینیئر ترین افراد میں سے ایک تھے اور وہ کافی سالوں سے بیمار تھے ۔وہ 60ء کی دہائی میں جلاوطنی کاٹی جب انہوں نے ملک کے نظام حکومت میں آئینی تبدیلی کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن وہ بعد میں واپس سعودی عرب منتقل ہو گئے ۔