لندن : برطانوی سیکیورٹی اداروں نے لندن کے دوسرے بڑے ائیرپورٹ پر ڈرونز طیارے سے مانیٹرنگ کے الزام میں دو شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی سیکیورٹی اداروں نے لندن کے دوسرے بڑے ائیرپورٹ پر ڈرونز طیاروں سے مانیٹرنگ کے الزام میں دو برطانوی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔
واضح رہے کہ گیٹ وک ائیرپورٹ کو مشکوک ڈرونز طیاروں کی پرواز کے بعد دہشتگردانہ حملوں کے خطرے کے الرٹ پر بند کر دیا گیا تھا ، جمعہ کے روز دو مشکوک ڈرون کی پرواز پر شام بجے گیٹ وک ائیرپورٹ کو بند کر دیا گیا تھا۔