لاہور:بھارتی ٹینس سٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان کی تصویر پہلی مرتبہ سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا جس کو مداحوں نے کافی پسند کیا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹار آل راؤنڈر اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے کی پہلی جھلک سامنے آ گئی ہے ۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں ننھے اذہان مرزا ملک کی پیدائش 30 اکتوبر کوئی جس کے بعد دونوں اسٹار کھلاڑیوں کو مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ، دونوں نے مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا
تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے بیٹے اذہان کی تصویر کو شیئر کر دیا ہے جس کو مداحوں کی بڑی تعداد نے پسند کیا ہے۔
تصویر میں اذہان نے سڑپ والی شرٹ زیب تن کی ہے ، تصویر پر رائے کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کی اکثریت نے اذہان کو شعیب ملک کی کاپی قرار دیا ہے جبکہ اکثر نے ووٹ ثانیہ مرزا کے حق میں دیا ہے۔
انسٹا گرام پر دوسری شیئر کی گئی تصویر میں ثانیہ مراز بیٹے اذہان کے ساتھ ٹی وی پر شعیب ملک کے کرکٹ میچ سے بھی محظوظ ہوتے نظر آ رہی ہیں ۔