احمد شہزاد پی سی بی کی جانب سے عائد پابندی سے آزاد ہو گئے

04:39 PM, 22 Dec, 2018

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کرکٹر احمد شہزاد پی سی بی کی جانب سے عائد پابندی سے آزاد ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق اوپنر کرکٹر احمد شہزاد کا پر ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر 4 ماہ کی پابندی عائد کی تھی۔تاہم پاکتسان کرکٹ بورڈ کے قوانین کی پابندی نہ کرنے ہر بورڈ نے ان پر 6 ہفتوں کی مزید پابندی لگائی تھی جو کہ ختم ہو گئی ہے ۔اب وہ ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے کے اہل ہو گئے ہیں ۔

خیال رہے کہ احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ پاکستان کپ میں لیا گیا تھا جہاں کا ڈوپ مثبت آیا اور بورڈ نے ان پر 4 ماہ کی پابندی لگائی ۔ احمد شہزاد ن پی سی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پابندی کے باوجود سوئی سدرن گیس کی طرف سے میچ کھیلا جس پر پی سی بی نے ان پر مزید 6 ہفتوں کی پابندی عائد کر دی ۔

مزیدخبریں