اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت کے علاقے بلیو ایریا میں ایک شخص موبائل سگنل ٹاور پر چڑھ گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق موبائل سگنل ٹاور پر چڑھے شخص کو نیچے اتارنے کے لیے مذاکرات کئے گئے جبکہ آدمی نے موقف اپنایا کہ مجھے وزیراعظم بنادیں ،6 ماہ میں پاکستان کاقرضہ اتاردوں گا۔
موبائل ٹاور پرچڑھنے والے شخص نے پاکستان کا پرچم لے رکھا تھا۔ریسکیوٹیموں نے موقع پر کرین پہنچا دی جبکہ پولیس بھی پہنچی،پولیس نے موبال ٹاورپرچڑھنے والے شخص کووزیراعظم سے بات کرانےکی یقین دہانی ۔
پولیس نے نے موبائل ٹاور پر چڑھنے والے شخص کوموبائل فون فراہم کیا جبکہ پولیس اورانتظامیہ نے موبائل ٹاور پرچڑھنے والے شخص کوسکائے لفٹرسے اتارنےکافیصلہ کیا تھا۔
بعدازاں اس شخص سے اداکار شفاعت علی کی فون پر بات کروائی گئی جنہوں نے وزیراعظم عمران خان کی آواز نکال کرکے ٹاور پرچڑھنے والے شخص کو یقین دہانی کرائی۔شفاعت علی کی یقین دہانی کے بعد وہ شخص ٹاور سے نیچے اترآیا جس کے بعد پولیس نے اس کو حراست میں لے لیا۔