حکومت کا نیشنل یوتھ پورٹل متعارف کرانے کا فیصلہ

02:06 PM, 22 Dec, 2018

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے اہم اقدام کیا ہے اور نیشنل یوتھ پورٹل متعارف کرانے کافیصلہ کرلیا جس میں نوکریوں کیلئے درخواستیں دی جاسکیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ضمن میں یوتھ کونسل بھی تشکیل دی جائے گی جس میں چاروں صوبوں،گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے حکام بھی شامل ہوں گے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے تحت ہنر مند افرادی قوت اور کاروباری افراد کے درمیان رابطے کے لئے نیشنل جاب پورٹل اور ایک موبائل ایپلی کیشن کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے کہا تھا کہ نیشنل جاب پورٹل نوجوانوں کی ملازمتوں کے لئے ایک ڈیٹا بینک کے طور پر کام کرے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے نوجوانوں کے لئے ’نیا پاکستان یوتھ پروگرام‘ لانچ کرنے کافیصلہ کیا تھا۔

مزیدخبریں