دیشا پٹانی نے زخمی ہونے کے باوجود فلم ”بھارت“ کے ایکشن مناظر کی عکسبندی کرائی

دیشا پٹانی نے زخمی ہونے کے باوجود فلم ”بھارت“ کے ایکشن مناظر کی عکسبندی کرائی
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

ممبئی:بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے زخمی ہونے کے باوجود فلم ”بھارت“ کے ایکشن منظر کی عکسبندی مکمل کی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دیشا پٹانی ہدایت کار علی عباس ظفر کی فلم ”بھارت“ میں سرکس آرٹسٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں.

انہوں نے فلم میں سرکس کے سیٹ پر آگ کے مناظر کے ساتھ منظر کی عکسبند کرنا تھی کہ اس دوران وہ زخمی ہو گئیں لیکن اس کے باوجود وہ ثابت قدم رہیں اور 3 ایکشن مناظر کی عکسبندی مکمل کرائی۔سوشل میڈیا پر دیشا پٹانی کے مداحوں نے ان کے اس عمل کو خوب سراہا اور داد دی۔