قائم علی شاہ نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

قائم علی شاہ نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا
کیپشن: قائم علی شاہ پر ملیر ندی کی زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کا الزام ہے۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔نیب کراچی نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو 26 دسمبر کو طلب کیا ہے ان پر ملیر ندی کی زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کا الزام ہے۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ نے حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

قائم علی شاہ نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ زمین کی الاٹمنٹ پہلے ہی منسوخ کی جا چکی ہے۔ عدالت عالیہ میں سابق وزیراعلیٰ کی درخواست پر سماعت پیر کو ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ قائم علی شاہ پیپلز پارٹی کے سینئر ترین رہنماؤں میں سے ہیں اور وہ تین مرتبہ سندھ کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں۔