کینسر اور سردی کے نزلہ زکام سے بچنے کیلئے جادوئی مشروب

کینسر اور سردی کے نزلہ زکام سے بچنے کیلئے جادوئی مشروب
کیپشن: تصویر بشکریہ فیس بک

لاہور:کینسر اور سردی کے نزلہ زکام کے توڑ کیلئے جادوئی مشروب گھر پر تیار کریں اور صحت و تندرستی پائیں۔اناناس یعنی پائن ایپل ،ہلدی ،ادرک اور لیموں میں کئی مشترکہ خصوصیات پائی جاتی ہیں۔یہ تمام قدرتی اجزاءاینٹی انفیکشن خصائص کے ساتھ ساتھ ٹیومر کش بھی سمجھے جاتے ہیں۔

ان سب کو ملاکر تیار کردہ مشروب سرطان کی روک تھام اور سردی کے نزلہ زکام کا بہترین جادوئی اکسیر سے کم نہیں۔جسم میں خون کی گردش کو بہتر بنانے اور جسمانی چستی بڑھانے میں بھی مددگار ہے۔

غیر ملکی جریدی’ڈیلی ہیلتھ‘ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں اس جادوئی مشروب کی تیاری کا طریقہ اورا س میں شامل ہونے والے اجزاءکی طبی افادیت کی تفصیلات بیان کی ہیں۔ان اجزاءکے طبی فوائد درج ذیل ہیں:-
لیموں
لیموں میں سٹرک ایسڈز کے خواص پائے جاتے ہیں جو گردے میں موجود پتھری کو توڑنے میں مدد دیتے ہیں۔
اناناس
اناناس اپنے قدرتی خواص کی بدولت کھانسی کے مصنوعی شربت سے زیادہ فعال ہوتا ہے۔
ہلدی
ہلدی میں دیگر اجزاءکے ساتھ ساتھ ’کرکمین‘ نامی ایک اینٹی کینسر طاقت ور مرکب پایاجاتا ہے۔
ادرک
ادرک دو قسم کے کینسر کی روک تھام میں مدد دیتا ہے،اسے ناریل کے تیل اور سیاہ مرچ کے ساتھ ملاکر ایک جادوئی مشروب بنایا جاسکتا ہے۔مذکورہ تمام اجزاءکا مشروب تیار کرنے کیلئے درج ذیل ترکیب ذہن نشین کریں۔


تازہ اناناناس کے دوکپ،سیاہ مرچ آدھا چمچ،ہلدی کی ساتھ سینٹی میٹر کی ایک گانٹھ،پچیس سینٹی میٹر ادرک کی گانٹھ،ایک عدد لیموں اور چھوٹا چمچ ناریل کا تیل۔اب سب کو ملاکر ایک مشروب بنائیں اور کینسر و سردی کے نزلہ زکام سے بچیں۔