اگلے سال سعودی عرب میں 95 ہزار نئی اسامیوں کا اعلان کردیا گیا

10:36 AM, 22 Dec, 2018

ریاض:سعودی قومی بجٹ 2019 ءکے اجراءکے بعد متعدد وزراءنے اپنی وزارتوں کے سائبان تلے مستقبل کی سکیموں اور عوام کیلئے خوشخبریوں کے اعلان کا اہتمام کیا۔وزیرمحنت احمد الراجحی نے بتایا کہ وزارت مواصلات 15 ہزار ملازمتیں سعودیوں کی فراہم کریگی۔

وزارت آباد کاری اور سعودی ایوان ہائے صنعت و تجارت کونسل نے ٹھیکیداروں اور غیر منقولہ جائیدادوں کے شعبے میں 80 ہزار سعودی ملازم رکھنے کا معاہدہ کیا ہے۔مجموعی طور پر 95 ہزار ملازمتیں مہیا ہونگی۔

وزیرصحت توفیق الربیعہ نے بتایا کہ ان کی وزارت سعودیوں اور مقیم غیر غیر ملکیوں کو پیش کی جانیوالی صحت خدمات کا معیار بلند کرنے کے لئے 3اہم اہداف پورے کرے گی۔

وزیرتعلیم نے بتایا کہ 5200 نئے سکول قائم ہونگے اور کرائے کے سکولوں سے نجات حاصل کرلی جائے گی۔

مزیدخبریں