بھارتی فوج نے کشمیر میں آسیہ اندرابی کو دوبارہ گرفتار کر لیا

10:35 PM, 22 Dec, 2017


سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں، کٹھ پتلی انتظامیہ نے دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی کو دوبارہ گرفتار کرلیا ۔


تفصیلات کے مطابق حریت مزاحمتی فورم نے کشمیریوں کی نسل کشی اور حریت رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔سرینگر کی عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی کو ریاستی حراست سے آزاد کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس پر انہیں فوری طور پر رہا کر دیا گیا لیکن کچھ ہی دیر بعد عدالت سے پولیس نیانہیں دوبارہ گرفتار کرلیا۔


آسیہ اندرابی نے اپریل میں بھارتی مظالم کے خلاف خواتین کی تحریک چلائی تھی اور بھارتی فوج نے انہیں چھبیس اپریل کو گرفتار کرکے ریاستی حراست میں دے دیا تھا۔

مزیدخبریں