شمالی کوریا امریکہ کیلئے جوہری خطرہ بن کر سامنے آیا ہے : کم جانگ

شمالی کوریا امریکہ کیلئے جوہری خطرہ بن کر سامنے آیا ہے : کم جانگ


پیانگ یانگ:شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا امریکہ کے لیے حقیقت میں ایک بڑا جوہری خطرہ بن کر سامنے آیا ہے۔


ایک بیان میں کم جانگ ان نے کہا کہ جوہری ہتھیار بنانے کے لیے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام سے بین الاقوامی سیاست میں ان کے اثرو رسوخ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ہمارا نیا میزائل امریکہ کی مغربی ساحلی علاقے تک مار کر سکتا ہے۔جنگ کے بغیر مسئلے کو حل کرنے کے بہت سے طریقے ہیں لیکن یہ ایک دوڑ ہے کیونکہ وہ قریب سے قریب آ رہے ہیں اور زیادہ وقت باقی نہیں ہے۔شمالی کوریا کی جانب سے متعدد جوہری تجربوں کے بعد سے خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔