بھارت میں ہندو شدت پسندوں نے مسلمانوں کیلئے دھرتی تنگ کردی

بھارت میں ہندو شدت پسندوں نے مسلمانوں کیلئے دھرتی تنگ کردی


نئی دہلی:بھارت میں ہندو شدت پسندوں نے مسلمانوں کیلئے دھرتی تنگ کردی ، میرٹھ شہر میں ایک مسلمان سافٹ ویئر انجینئر کو خریدے گئے نئے گھر میں رہنے نہیں دیا گیا اور اس پر لینڈ جہاد کا الزام لگا دیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق بھارت میں ہندو شدت پسندوں نے مسلمانوں کے لئے دھرتی تنگ کردی ہے۔ میرٹھ شہر میں ایک مسلمان سافٹ ویئر انجینئر کو خریدے گئے نئے گھر میں رہنے نہیں دیا گیا اور اس پر لینڈ جہاد کا الزام لگا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ایک مسلمان سافٹ ویئر انجنیئر احمد نے رواں ماہ گھر خریدا تھا۔17دسمبر کو وہ میرٹھ آئے تو ہندو شدت پسندوں نے ان کے خلاف لینڈ جہاد کا واویلہ شروع کردیا اور احمد کے خاندان کو نئے گھر میں رہنے نہیں دیا گیا۔

اس سے پہلے انہی ہندو شدت پسندوں نے ہندو لڑکیوں سے شادی کرنے پر مسلمانوں پر لو جہاد کا الزام لگایا اور اب نیا الزام لگا کر مسلمانوں کو ریاست اور بھارت بدر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔لو جہاد کے الزام میں متعدد مسلمان قتل کئے گئے اور کچھ کے خلاف آج تک مقدمات چل رہے ہیں۔