ایسا لگتا ہے کہ پاکستان واقعی امن نہیں چاہتا : بھارتی آرمی چیف کی ہرزہ سرائی

06:26 PM, 22 Dec, 2017

نئی دہلی:بھارتی آرمی چیف جنرل بیپن راؤت نے پاکستان پر کشمیر میں دہشتگردی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا دکھائی نہیں دیتا کہ پاکستان واقعی امن چاہتا ہے ،پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات صرف اس وقت ہوسکتے ہیں جب وہ جموں وکشمیر میں دہشتگردی کی حمایت کرنا چھوڑ دے ۔


آرمی چیف جنرل بیپن راؤت نے پاکستان کے سرحدی علاقے کے قریب مغربی سیکٹر کا دورہ کیا جہاں انھوں نے تھر صحرا میں جنوبی کمانڈ کی ’’ہمیشہ وجے‘‘ مشقوں کا جائزہ لیا۔برمیر کے قریب مشقوں کے علاقے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان دہشتگردوں کی حمایت کرنا چھوڑ دے ۔ایسا دکھائی نہیں دے رہا کہ پاکستان واقعی امن چاہتا ہے ۔


انہوں نے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں تعلقات اچھے ہوں لیکن دوسری جانب سے کس طرح کے اقدامات کیے جارہے ہیں جموں وکشمیرمیں دہشتگردی پھیلائی جارہی ہے اس سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ وہ امن چاہتے ہیں۔جنرل بیپن راؤت کا مزید کہنا تھاکہ فوج ،پیراملٹری فورسز اور جموں وکشمیر کی پولیس کشمیر میں عسکریت پسندوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں کررہیں ہیں اور یہ کاروائیاں جاری رہیں گی ۔

مزیدخبریں