نصیر آباد: بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او گنداخہ عبدالرحیم شہید ہوگئے۔
ضلع نصیر آباد کے علاقے گنداخہ میں پولیس نے ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کی ٹیم پر فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او عبدالرحیم شہید ہوگئے جن کی میت سول اسپتال منتقل کردی گئی۔نصیر آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران درجنوں وارداتوں میں مطلوب ڈاکو مارا گیا جب کہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔