کراچی:پاک سر زمین سے اتھاد کے باعث ایم کیوایم سے استعفیٰ دینے والے علی رضا عابدی نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان میں واپسی کا گرین سگنل دے دیا۔گذشتہ ماہ ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی نے اگلا انتخاب ایک پارٹی اور ایک منشور کے تحت لڑنے کا اعلان کیا تھا۔جس پر علی رضا عابدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ایم کیو ایم پاکستان چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 250 سے بھی مستعفی ہو جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق علی رضا عابدی نے استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور آج ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار ان کی رہائش گاہ پر جاکر باضابطہ اعلان کریں گے۔ذرائع کے مطابق استعفیٰ واپس لینے پر علی رضا عابدی کی رابطہ کمیٹی میں شمولیت کاامکان ہے۔
لیکن اب جب اس اتحاد کی گنجائش نہیں رہی تو علی رضا عابدی نے دوبارہ ایم کیو ایم میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے ۔