اسلام آباد: پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل خان کو وزیرمملکت برائے خزانہ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق رانا افضل کی تقرری کا نوٹیفیکیشن آج ہی جاری کیےجانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق رانا افضل منگل کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ اسحاق ڈار کی رخصت کے باعث وزیرخزانہ کا عہدہ خالی ہوگیا تھا۔
رانا افضل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیر مملکت خزانہ بنائے جانے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے،کابینہ ڈویژن آج نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔تعطیلات کے بعد منگل کو حلف لینے کا امکان ہے۔
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کئی ہفتوں سے بیرون ملک مقیم ہیں جہاں سے انہوں نے وزیراعظم کو چھٹی کی درخواست دی جو منظور کرلی گئی۔جو فوری طور پر منظور کر لی گئی اور ان سے وزارتِ خزانہ کا قلمدان بھی واپس لے لیا تھا۔
دوسری جانب رانا محمد افضل نے بھی خبر کی تصدیق کر دی ہے ۔