براؤن رنگ کے آپ کی شخصیت پر کیا اثرات ہوتے ہیں؟

10:00 AM, 22 Dec, 2017

لاہور: براؤن رنگ جسمانی صحت کا اظہار کرتا ہے اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ آپ اپنی صحت کے بارے میں کتنا جانتے ہیں۔ اگر براؤن آپ کا پسندیدہ ترین رنگ ہے تو اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ بہت بے چین طبیعت کے مالک اور تنہا ہیں ۔

اگر براؤن رنگ آپ کے رنگوں کے انتخاب میں درمیانے یعنی چوتھے ، پانچویں نمبر پر آتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنی صحت کے معاملے میں بہت لاپرواہ ہیں جبکہ اسے پسند کرنے والے اپنی صحت کا بہت خیال رکھتے ہیں۔

براؤن رنگ ناپسند ہونا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کو اپنی صحت، اپنے گھر اور فیملی میں کوئی دلچسبی نہیں رہی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں