'دہشت گردوں کو پناہ دینے کیوجہ سے پاکستان کو بہت کچھ کھونا پڑے گا'

'دہشت گردوں کو پناہ دینے کیوجہ سے پاکستان کو بہت کچھ کھونا پڑے گا'

کابل: امریکا کے نائب صدر مائیک پینس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور مجرموں کو پناہ دینے سے پاکستان کو بہت کچھ کھونا پڑے گا لیکن امریکا کی شراکت داری سے اسلام آباد کو بہت کچھ حاصل ہو گا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مائیک پینس نے افغانستان کا غیر اعلانیہ دورہ کیا اور افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو پناہ دینے کے دن ختم ہو گئے اور پاکستان کو امریکا کی شراکت داری سے بہت کچھ حاصل ہو گا لیکن دہشت گردوں اور مجرموں کو پناہ دینے سے بہت کچھ کھونا پڑے گا۔

امریکی نائب صدر مائیک پینس نے افغان صدر کے حوالے سے بتایا کہ افغان الیکشن کمیشن 2018 کے پارلیمانی انتخابات کی تیاری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یقین ہےکہ ہم افغانستان میں فتح کے زیادہ قریب ہو گئے ہیں۔ امریکا کو درپیش خطرے کے خاتمے تک امریکی فورسز افغانستان میں رہیں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں