ایڈز کے باعث دنیا سے رخصت ہونے والی مایہ ناز شخصیات

ایڈز کے باعث دنیا سے رخصت ہونے والی مایہ ناز شخصیات

لاہور:ایڈز ایک لا علاج مرض ہے جس سے چھٹکارا پانے کیلئے دنیا بھر کے سائنسدان ابھی تک تحقیق میں مصروف ہیں۔ یہ ایک ایسا خطرناک مرض ہے جو انسانی جسم میں مختلف بیماروں سے بچنے کے لیے طاقتور دفاعی نظام کو ناکارہ کر دیتا ہے۔ یہ مرض ایک وائرس ایچ ائی وی کے ذریعے پھیلتا ہے۔ عام طور پر ایڈز جنسی بے راہ روی، متاثرہ سرنج استعمال کرنے، وائرس سے متاثرہ اوزار، دانتوں کے علاج میں استعمال ہونے والا آلات، حجام کے آلات اور سرجری کے لیے دوران استعمال ہونے والے آلات سے کسی فرد میں منتقل ہو سکتا ہے۔ ایڈز کا مرض بتدریج انسان کو اپنے قابو میں کرتا ہے۔ اس کی عام علامات میں نزلہ اور زکام شامل ہیں جبکہ وزن میں کمی اسہال اور بخار وغیرہ بھی شامل ہیں۔
یہ جان لیوا مرض 1981ءمیں منظرِ عام پر آیا تھا۔ اس مرض کے حوالے سے ہر سال یکم دسمبر کو ورلڈ ایڈز ڈے منایا جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو ایسی مشہور شخصیات کے بارے میں بتائیں گے جو ایڈز کے جان لیوا مرض میں مبتلا ہو کر ابدی نیند سو گئے۔


موسا کوئین یوکو

یہ خاتون صرف 22 سال کی عمر میں ایڈز جیسی مہلک ترین بیماری کا شکار ہو گئی تھیں اور اب تک اس سے لڑ رہی ہیں۔ موسا کوئین یوکو ایڈز کے خلاف عوام میں مہم بھی چلا رہی ہیں۔


راک ہڈسن

راک ہڈسن ہالی ووڈ کے مشہور اداکار تھے۔ انہوں نے کئی یادگار فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں سینڈ می نو فلاور اور سینکڈز قابلِ ذکر ہیں۔ طبی ماہرین نے راک ہڈسن میں 5 جون 1984ئ میں ایڈز کی تشخیص کی تھی۔ لیکن صرف ایک سال بعد ہی 2 اکتوبر 1985ئ کو ان کا انتقال ہو گیا۔ کہا جاتا ہے کہ راک ہڈسن پہلی مشہور شخصیت تھیں جنھیں ایڈز کا مرض لاحق ہوا۔


ولی ڈونل سمتھ

ولی ڈونل سمتھ جنوبی افریقا کے فیشن ڈیزائنر تھے۔ ان کی عمر محض 39 سال تھی جب ایڈز کی بیماری نے انھیں مار ڈالا۔ کہتے ہیں کہ ولی ڈونل سمتھ اپنی بیماری سے لاعلم تھے۔

نِشا نور

نِشا نور تامل فلم سے انڈسٹری کی مشہور اداکارہ مانی جاتی تھیں۔ انہوں نے تقریباً 10 سال انڈسٹری پر راج کیا اور بہت سی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ نِشا نور بھی ایڈز کے جان لیوا مرض میں مبتلا ہو کر اس دنیا سے رخصت ہوئیں۔ ان کا 2007 میں ایڈز کی وجہ سے انتقال ہوا۔

اینتھونی پرکنز

اینتھونی پرکنز کا شمار امریکا کے مشہور گلوکار اور اداکار میں ہوتا تھا۔ انہوں نے کئی فلموں میں لازوال اداکاری کی لیکن فلم فرینڈلی پرسوایشن میں اداکاری کیلئے انھیں اکیڈمی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔ 1932ئ کو پہلا ہونے والا یہ امریکی اداکار بھی ایڈز میں مبتلا ہو کر 1992ئ میں دم توڑ گیا۔