لاہور:آئی سی کی جانب سے ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا جس میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایوارڈز 2016 کیلئے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے سال کی بہترین ٹیسٹ ٹیم ڈیوڈ وارنر، الیسٹر کک (کپتان)، کین ولیمسن، جوئے روٹ، ایڈم ووگس، جونی بیئرسٹو (وکٹ کیپر)، بین اسٹوکس، روی چندرن ایشون، رنگنا ہیراتھ، مچل سٹارک، ڈیل اسٹین اور اسٹیون اسمتھ پر مشتمل ہے۔
آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں ڈیوڈ وارنر، کوانٹن ڈی کاک، روہت شرما، ویرات کوہلی (کپتان)، اے بی ڈی ویلیئرز، جوز بٹلر، مچل مارش، رویندرا جدیجا، مچل اسٹارک، کاگیسو ربادا، سنیل نارائن اور عمران طاہر شامل ہیں.