عالیہ بھٹ مداح کی فضول ترین حرکت پر بھڑک اٹھیں

10:42 PM, 22 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

جودھپور: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا ممبئی واپسی پر مداح نے ہاتھ پکڑلیا جس پر اداکارہ غصے سے آگ بگولہ ہوگئیں اورنوجوان کو جھاڑ پلادی۔بھارتی معاشرے میں خواتین سے جنسی زیادتی اور بد سلوکی کے واقعات آئے روز ہوتے رہتے ہیں اور انہیں تشدد کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے جب کہ بھارتی معاشرے میں خواتین سے چھیڑخانی سے کوئی بھی طبقہ محفوظ نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب بالی ووڈ کی مشہور ومعروف اداکارہ بھی چھیڑخانی کاشکار ہوگئی ہیں.

اداکارہ عالیہ بھٹ امریکی فیشن اینڈ اسٹائل میگزین ’’ووگ‘‘ کی شوٹنگ کے بعد بھارتی شہر جودھ پورسے ممبئی واپس آتے ہوئے ایئرپورٹ پر مداحوں کی بھیڑ میں پھنس گئیں جہاں ایک نوجوان مداح نے اداکارہ کا ہاتھ پکڑلیا جس پر اداکارہ سیخ پاہوگئیں۔ عالیہ بھٹ  نے ہاتھ پکڑنے والے مداح کی خوب خبر لی اور سب کے سامنے ڈانٹنا شروع کردیا جس پر سیکورٹی اہلکاروں کو مداخلت کرنا پڑی اور معاملے کو رفع دفع کرایا۔

مزیدخبریں