شہرہ آفاق فلم بلیڈ رنر کا سیکوئل تہلکہ مچانے کے لیے تیار

09:23 PM, 22 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

لاس اینجلس: 30 برس بعد ہالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم بلیڈ رنر کا سیکوئل تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے۔فلم شائقین کے لیے ایک اچھی خبر ہے،1982 کی بلاک بسٹر سائنس فکشن فلم ’’بلیڈ رنر‘‘ کا سیکوئل ’’بلیڈ رنر 2049 ‘‘ بنایا جارہا ہے جس کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔1982ء کی بلاک بسٹر سائنس فکشن فلم بلیڈ رنر میں 2019ء کا جنیاتی نقشہ پیش کیا گیا تھا، کہانی میں جینیاتی انجینئرنگ کی مدد سے تیار کردہ روبوٹس دکھائے گئے تھے اب اس فلم کے دوسرے حصے میں 2049ء کے دور کی عکاسی کی گئی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں ریان گوسلنگ، ہیریسن فورڈ، اینا دی آرمز، روبن رائٹ، لینی جیمز ودیگر شامل ہیں، جبکہ فلم کو ڈائریکٹ ڈینس ولین ایو نے کیا ہے۔اپنی نوعیت کی اس منفرد سائنس فکشن فلم بلیڈ رنر 2049 آئندہ برس 6 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی تاہم جنیاتی انجینیئرنگ کے طالب علم اور عام شائقین بے تابی سے اس فلم کا انتظار کر رہے ہیں۔مستقبل میں ہونے والی سائنسی تحقیق اور ایجادات سے نسل انسانی کیا فوائد اٹھائے گی اور انہیں کن مشکلات کا سامنا رہے گا اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں تو یہ فلم آپ کو ضرور پسند آئے گی۔

مزیدخبریں