وہ چیز جو ہم انتہائی شوق سے کھاتے ہیں دراصل کینسر کا باعث بن رہی ہے, سائنسدانوں نے خطری کی گھنٹی بجادی

گر آپ چینی کو شوقین ہیں تو آپ کے لئے بری خبر یہ ہے کہ اس کی وجہ سے کینسر کے سیلز کو پھلنے پھولنے میں مدد ملتی ہے

09:04 PM, 22 Dec, 2016

لندن:  اگر آپ چینی کو شوقین ہیں تو آپ کے لئے بری خبر یہ ہے کہ اس کی وجہ سے کینسر کے سیلز کو پھلنے پھولنے میں مدد ملتی ہے۔ حال ہی Journal of Clinical Investigationمیں شائع ہونے والے تحقیقاتی مقالے میں اس پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔
سابقہ تحقیق میں بتایا جاچکا ہے کہ کینسرکے سیلز aerobic glycolysisکے ذریعے توانائی کا اخراج کرتے ہیں۔ نارمل خلیوں میں glycoliticریٹ کینسر خلیوں کی نسبت 200فیصد کم ہوتا ہے۔ نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ گلوکوز کی وجہ سے کینسر کے خلیے تیزی سے کام کرنے لگتے ہیں۔ ماہرین نے دیکھا کہ چینی کی عدم موجودگی کی صورت میں کینسر کے خلیے کم ہونے لگتے ہیں،۔تحقیق کاروں نے تھری ڈی کلچر ماڈل کے ذریعے تمام عمل کا مطالعہ کیاگیااور ساتھ ہی دیکھا گیا کہ چینی اور کاربوہائیڈریٹس کم کھانے سے کینسر میں افاقہ ہوتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ انتہائی خطرناک کینسر کے خلیے بھی چینی میں کمی کی وجہ سے کم ہونے لگے اور ان کا کہنا ہے کہ ایسی پروٹینز کا استعمال کیا جائے جن میں گلوکوز کی مقدار کم سے کم ہو۔

چینی کے دیگر نقصانات
*اس کی وجہ سے ہمارا مدافعتی نظام کمزور ہوتا ہے ،اگر آپ روزانہ چینی اور اس سے بنی ہوئی مصنوعات کھاتے ہیں تو آپ اپنے مدافعتی نظام کو کمزور کررہے ہیں۔
*اس کی وجہ سے جسم میں سوجن ہونے کے ساتھ دل کے امراض اور ذیابیطس لاحق ہوتی ہے۔
*اس کی وجہ سے دانتوں میں سڑن کا عمل تیز ہوجاتاہے۔
*چینی کی وجہ سے ایسے ہارمونزکااخراج ہوتا ہے جس کی وجہ سے جلد بڑھاپا آتا ہے۔

مزیدخبریں