بندگوبھی کو پاﺅں پر باندھیں اور صرف ایک گھنٹے بعد ایسا کچھ ہوجائے گا کہ آپ بار بار یہ نسخہ آزمائیں گے

اگر آپ کے پاﺅں سوجے ہوئے ہیں تو بند گوبھی سے بہتر کوئی نسخہ نہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بند گوبھی میں یہ خاصیت ہے کہ یہ جسم سے اضافی پانی کو چوس لیتی ہے

08:29 PM, 22 Dec, 2016

نیویارک:  اگر آپ کے پاﺅں سوجے ہوئے ہیں تو بند گوبھی سے بہتر کوئی نسخہ نہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بند گوبھی میں یہ خاصیت ہے کہ یہ جسم سے اضافی پانی کو چوس لیتی ہے۔ اس میں موجودوٹامن بی6، سی اور کے ، پوٹاشیم، کاپر، میگنیز، کیلشیم، آئرن اور فاسفورس کی وجہ سے جسم کو مطلوبہ طاقت ملتی ہے اور انسان صحت مند رہتا ہے۔ اس کے پتوں کو سوجن، تکالیف اور السر جیسے امراض کے لئے مفید پایا گیا ہے۔صدیوں سے لوگ اس کے پتوں کو جوڑوں کے درد اور جسم میں ہونے والی سوجن کو ٹھیک کرنے کے لئے استعمال کرتے آرہے ہیں۔ جن لوگوں کو گھٹیا کی بیماری ہے ان کاکہنا ہے کہ بند گوبھی کے پتوں کی وجہ سے انہیں بہت سکون ملتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ بندگوبھی کو ک شاپنگ بیگ میں ڈال کر فریج میں رکھ دیتے ہیں اور جب انہیں درد ہوتا ہے تو وہ ان ٹھنڈے پتوں کونکال کر متاثرہ جگہ پر لگاکر اس پر کہڑا باندھ دیتے ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ انہیں سکون ملنے لگتا ہے۔

اگر آپ کو پاﺅں میں سوجن کی شکایت ہے تو بند گوبھی کے پتوں کو ریفریجریٹر میں رکھ کر یخ ٹھنڈا کرلیں اور اس کے بعد انہیں باندھ کر پاﺅں کوآدھا گھنٹہ اوپر رکھیں۔بند گوبھی آپ کے پاﺅں میں موجود اضافی پانی کو جذب کرلے گیا اور آپ کی سوجن دور ہوجائے گی۔

مزیدخبریں