سلمان نے اپنے مداحوں کو اپنے قریب رکھنے کا حل ڈھونڈ لیا

08:22 PM, 22 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

ممبئی:بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنی سالگرہ پر مداحوں کو خاص تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔کہا جاتا ہے کہ فلمی ستارے جتنا اپنے مداحوں کے قریب رہتے ہیں، اتنا ہی مقبول رہتے ہیں، شاید اسی لئے بالی ووڈ کے خوبرو خان نے اپنے جنم دن پر اپنے پرستاروں کیلئے کچھ خاص پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 27دسمبر کو سلمان خان نے ایک ایسی ایپلی کیشن لاؤنچ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جس کی مدد سے وہ اپنے فینز سے مزید قریب ہوسکیں گے اور اپنی زندگی اور فلمی کیرئیر سے متعلق آگاہ کیا کریں گے۔ اور سلمان خان نے ٹوئیٹر پر اس ارادہ کے بارے میں اس خاص تصویر کے ساتھ اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر انگریزی میں درج ہے کہ ’’یہ 27 دسمبر کو میری ایپ کا برتھ ڈے ہے، صرف آپ کے لیے‘‘،سوشل میڈیا پر ایکٹیو رہنےوالے سلمان خان رواں سال’’سلطان‘‘ کی کامیابی پر بے حد مسرور ہیں اور اسی خوشی کو وہ اپنے جنم دن پر مداحوں کے ساتھ ایپلی کیشن لاؤنچ کر کے منانا چاہتے ہیں۔ اس سے قبل سونم کپور اور سنی لیون بھی ایپلی کیشن لاؤنچ کرچکیں ہیں۔

مزیدخبریں