زیورخ : سوئٹرزلینڈ میں ایک انوکھا ڈرون تیار کیا گیا ہے جسے آٹھ مصنوعی پروں سے آراستہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ فضا میں ایک پرندے کی طرح اڑ سکتا ہے۔ یہ ڈرون بوقت ضرورت اپنے پروں کو بند اور کھول بھی سکتا ہے۔ سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ مصنوعی ذہانت کا حامل یہ پرندہ شدید طوفان میں بھی اڑ سکتا ہے۔