برلن: ذرائع کے مطابق نوید بلوچ صوبہ بلوچستان کے شہر تربت کا رہائشی ہے اورریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے پھر نوید بلوچ سیاسی پناہ کی تلاش میں جرمنی چلا گیا اور و ہاں بھی پاکستان مخالف سرگرمیوں کا حصہ رہا اور متعدد مقامات پر پاکستان مخالف احتجاج میں بھی پیش پیش رہا،اطلاعات کے مطابق بلوچستان لبریش مومنٹ کے تحت میں ہونے والے احتجاج میں اسرائیلی جھنڈے بھی نمایاں طور نظر آتے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان لبریشن مومنٹ مقامی عہدیدار وحید بلوچ نے انکشاف کیا ہے رہائی کی خبر کا باوجود نوید واپس نہیں آیا ور اُس کا موبائل بھی بند مل رہا ہے، وحید نے مزید بتایا کہ نوید پڑھا لکھا نہیں اور دماغی طور پر درست نہیں ہے اور ہمارا تعلق کسی بھی شدت پسند گروہ سے نہیں ہے۔
یاد رہے جرمنی کے دارالحکومت برلن کی کرسمس مارکیٹ میں منگل کے روز ہونے والے حملے میں12افراد ہلاک ہوگئے تھے،جرمن پولیس نے اس شبے میں ایک پاکستانی کو گرفتار کیا تھا جس کی شناخت نوید بی(نویدبلوچ) کے نام سے ہوئی تھی،نوید بی کو حادثے کا مقام سے کچھ دور گرفتار کیا گیا تھا پھر جرمن پولیس کی طرف سے بیان سامنے آیا تھا جس میں جرمن پولیس نے عدم ثبوتوں کی بنیاد پر نوید بی کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مگر ذرائع یہ بتاتے ہیں نوید بلوچ ابھی بھی جرمن پولیس کی حراست میں ہے اور زیر تفتیش ہے اور کچھ بین الاقوامی ادارے جو کالعدم BLA تحریک کی حمایت کر رہے ہیں وہ نوید بلوچ کی رہائی کے لیے جرمن اداروں پر دباﺅ ڈال رہے ہیں۔
برلن ٹرک حملے میں پکڑا جانے والانوید بی کون تھا؟
03:56 PM, 22 Dec, 2016