قومی سلیکٹرز نے کامران اکمل کو دورہ آسٹریلیا کیلئےگرین سگنل دیدیا

03:55 PM, 22 Dec, 2016

ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کے بعد قومی سلیکٹرز نے کامران اکمل کو دورہ آسٹریلیا کے لیے گرین سگنل دے دیا.کامران اکمل کو دورہ آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز میں جگہ ملنے کاقوی امکان ہے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے آسٹریلیا کے ویزے کے لیے اپلائی کر دیا.کامران اکمل 3 سال بعد قومی ون ڈے ٹیم کی نمائندگی کریں گے.کامران نے آخری بار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2013 میں بھارت کے خلاف میچ میں حصہ لیا تھا.کامران اکمل قائداعظم ٹرافی میں 1035 رنز کیساتھ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر  رہے .

مزیدخبریں