بھارت میں چھیڑ چھاڑ کی مزاحمت پر سرعام خاتون کو لاٹھی سے پیٹا گیا

03:46 PM, 22 Dec, 2016

منی پور:بھارتی ریاست اترپردیش کے منی پورضلع کی مارکٹ میں ایک خاتون کو سرعام دوغنڈوں نے ان کی چھیڑ چھاڑ کے خلاف مزاحمت پر بے دردی کے ساتھ مارپیٹ کی۔بھارتی اخبار کے مطابق گزشتہ روزجب وندانا تیوری اپنے شوہر ارویندتیوری اور بیٹے کے ساتھ مصروف ترین مارکٹ میں پہنچی تب ایک شخص نے اس ڈوپٹہ کھینچ کر اس کے ساتھ بدتمیزی کی۔
جب مذکورہ جوڑے نے مذاہمت کی تب دونوں نے بہودہ فقرے کس اور لاٹھی سے عورت کو بے دردی کے ساتھ مارپیٹ کی جبکہ وہا ں پرکھڑے مجموعہ نے خاموش تماشائی بن کر پورا واقعہ دیکھا،کسی نے دوبدمعاشوں کو روکنے کی کوشش بھی نہیں کی۔خاتون کے سر پر گہرے زخم آئے جس میں خون بہا رہا اور یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوا۔پولیس نے واقعہ کے اصل مجرم کو گرفتار کرلیاجس کی شناخت آنند یادو کے نام سے ہوئی مگر اس پر اب تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔

مزیدخبریں