ماسکو:روسی سفیر کے قتل کے بعد ترک روس تعلقات پر کیا اثرات ہوں گے ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ روسی سفیر کا قاتل فتح اللہ گولن گروپ کا رکن تھا۔ترکی میں تعینات سفیر آندرے کارلوف کے قتل نے روس کو سکتے میں ڈال دیا تھا اور ماسکو نے اس کا بدلہ لینے کی دھمکی دی تھی۔
تاہم دونوں ممالک کی حکومت نے دوطرفہ معاملات بالخصوص شام کے تنازع کے حوالے سے تعاون بڑھانے کا عزم کیا ہے،ماہرین کا کہنا ہے اس واقعہ کے بعد ترک روس تعلقات مزید اچھے ہو جائیں گے ،دوسری طرف روسی سفیر کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی،انقرہ میں روسی سفارخانے کے حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دئیے گئے ہیں۔