بھارت میں 24کروڑمالیت کی یورینئم لے جاتے ہوئے دوافراد گرفتار

02:26 PM, 22 Dec, 2016

نئی دہلی :بھارت میں 2افراد کو تقریبا 9کلو خام یورینئم لے جاتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دونوں افراد 9کلو خام یورینئم کھلے بازار میں فروخت کرنا چاہتے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع تھین میں 24کروڑ مالیت کا 9کلوخام یورینئم لے جانے والے دونوں افراد کو خفیہ اطلاع پر پولیس نے گرفتار کیا ۔

دونوں ملزمان خام یورینیئم ملک سے باہر سے لائے تھے اور اسے بھارت کی اوپن مارکیٹ مین فروخت کرنا چاہتے تھے۔ گرفتار افراد کے پاس خام یورینئم ایک تھیلے میں موجود تھا۔جوہری مواد کے ساتھ موجود لیبارٹری رپورٹ میں اسکےیورینئم ہونےکےتصدیق تھی،گرفتارملزمان کےخلاف اٹامک انرجی ایکٹ 1962 کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

مزیدخبریں