بلوچستان میگا کرپشن سکینڈل میں نامزد ملزمان کی پلی بارگین کی درخواستیں منظور

12:40 PM, 22 Dec, 2016

اسلام آباد :نیب نے میگا کرپشن سکینڈل میں نامزد سابقہ سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کی پلی بارگین کی درخواست کو منظور کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان مشتاق رئیسانی اور خالد لانگو کے فرنٹ مین سہیل مجید دو ارب روپے قومی خزانے میں جمع کر ائیں گے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے رواں سال موسم گرما میں چھاپہ مار کر سیکرٹری بلوچستان مشتاق رئیسانی اور خالد لانگو کو ان کے فرنٹ مین سمیت 73کروڑ روپے اور سونے سمیت گرفتار کر لیا تھا۔

اب ملزمان دو ارب روپے واپس کر دیں گے جبکہ ان کی قائم کردہ تعمیرات اور کوٹھیاں نیلام کر دی جائیں گی۔

مزیدخبریں